ویڈیو میں رکن اسمبلی کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'ان لوگوں سے کوئی سبزی نہ خریدے، میں آپ لوگوں سے بول رہا ہوں۔' اس دوران وہاں کئی ذمہ دار افسران بھی موجود تھے۔ سریش تیواری برہج اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔
بی جے پی رکن اسمبلی سریش تیواری نے گزشتہ ہفتے برہج میونسیپلٹی کے آفس میں ایک اجلاس کر باہر نکلتے ہوئے یہ بیان دیا تھا۔ اجلاس میں کئی ذمہ دار سرکاری افسر موجود تھے۔ اس دوران رکن اسمبلی نے کہا کہ 'ایسی شکایتیں سننے کو مل رہی تھیں کہ لار کے ایک خاص برادری کے لوگ کورونا وائرس بیماری پھیلانے کے لیے سبزیوں کو گندے پانے سے دھو رہے ہیں۔ اس لیے میں آپ لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ لوگ مسلمانوں سے سبزی نہ خریدیں، جب حالات ٹھیک ہو جائیں تب طے کریں کہ کیا کرنا ہے۔'
اس سے پہلے بھی بی جے پی رکن اسمبلی سریشن تیواری نے گزشتہ ماہ دہلی کے تبلیغی جماعت پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہر کوئی یہ دیکھ سکتا ہے کہ جماعت کے لوگوں نے ملک میں کیا کیا ہے'۔