اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: محکمہ بجلی کے کانٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

محکمہ بجلی کے کانٹریکٹ ملازمین کو تنخواہ نہ دیے جانے کی وجہ سے ملازمین نے ایس ڈی او دفتر پرغیرمعینہ احتجاج شروع کردیا ہے۔

Contract Employees of Electricity Department protest in SDO office
بارہ بنکی: محکمہ بجلی کے کانٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

By

Published : Mar 6, 2020, 8:37 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ بجلی کے کانٹریکٹ ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ایس ڈی او دفتر پر غیر معینہ احتجاج شروع کر دیا ہے۔

بارہ بنکی: محکمہ بجلی کے کانٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

احتجاج کے دوران ملازمین نے اورین کمپنی اور بجلی افسران کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

احتجاج کررہے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگران کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے تو وہ ہولی کا تہوار نہیں منائیں گے۔

محکمہ بجلی کے کانٹریکٹ ملازمیں کا الزام ہے کہ کئی ماہ سے اورین کمپنی کی جانب تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے جبکہ وزیر توانائی کا حکم ہے کہ ہولی سے قبل ہی سب کو تنخواہ دے دی جائے اور اورین کمپنی بغیر نوٹس کے ملازمین کو نوکری سے نکال رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہ ملنے سے انکی مالی حالت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ ہولی کا تہوار بھی نہیں منا پائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details