اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کانگریس اترپردیش میں 300 سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہوگی' - دفعہ 144 کے نفاذ

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے ریاستی سکریٹری راج کشور عرف ڈمپل سنگھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 300 سیٹوں پر جیت کا دعوی کیا۔

congress will win 300 seat in up assembly
'کانگریس اترپردیش میں 300 سے زیادہ سیٹ پر کامیاب ہوگی'

By

Published : Feb 8, 2020, 11:25 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:55 PM IST

دراصل ریاستی سکریٹری راج کشور سنگھ عرف ڈمپل سنگھ کسان جن جاگرن مہم سے متعلق ریاستی قیادت کی حکم پر بارہ بنکی پریس کانفرنس کرنے پہنچے تھے، جہاں انہوں نے دعوی کیا کہ' آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ریاست میں 300 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی بوتھ سطح تک کی تنظیم تیار ہے جو بوتھ سطح پر کام کررہی ہے'۔

'کانگریس اترپردیش میں 300 سے زیادہ سیٹ پر کامیاب ہوگی'
اس موقع پر انہوں نے ریاست میں دفعہ 144 کے نفاذ پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سخت طنز کیے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے اس سوال پر کہ بغیر بوتھ سطح کارکنان کے یہ مہم کیسے کامیاب ہوگی؟ راج کشور سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کانگریس بوتھ سطح کی تمام کمیٹی بنا چکی ہے'۔

پرینکا گاندھی کی ہدایت پر ایک بوتھ 10 یوتھ کے فارمولے سے بوتھ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو عوامی مسائل پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بوتھ سطحی کارکنان کے دم پر یوپی میں بی جے کی طرح 300 سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے'۔
اس دوران انہوں ریاست میں طویل مدت سے نافذ دفعہ 144 پر بھی سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا کہ تین برس کی حکومت میں ڈیڑھ برس سے زیادہ دفعہ مدت تک 144 نافذ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ایسی کیا وجہ ہے جس کی وجہ مسلسل دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details