اجے کمار للو عیش باغ میں واقع ووڈ اپارٹمنٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی یوم پیدائش پر منعقد تقریب سے مخاطب تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی آئین خطرے میں ہے۔ ایک جمہوریت میں عوام وکسانوں کے ذریعہ ہی منتخب کی گئی حکومت ان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے ان سے دھوکہ دہی کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عدالت عظمی نے حکومت کی ذمہ داریوں کا احساس کرایا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی تحریک کو تقویت پہنچانے کے لئے 15تاریخ کو کانگریس راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔