مسٹر یوگی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کانگریس دہائیوں سے ملکی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ کرتی رہی ہے۔ کانگریس بالواسطہ اور بلاواسطہ ان افراد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو ملک کے اندر علیحدگی اور لاقانونیت کو فروغ دیتے ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی ہی ہے جس نے ایک بھارت مستحکم بھارت کو کبھی پورا نہیں ہونے دیا۔
کانگریس کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی حامی: یوگی آدتیہ ناتھ - کانگریس کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی حامی
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ کانگریس کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کر کے ملک کی خود مختاری کو چیلنج پیش کررہی ہے۔یوگی نے سوال کیا کہ کانگریس کو 'گپکار'پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہئے۔

یوگی آدتیہ ناتھ
یوگی نے کہا کہ کانگریس جموں ۔ کشمیر میں ترقیاتی عمل میں روکاوٹ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ آج جب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کشمیر کے لوگ ملک کی مین اسٹریم سے وابستہ ہو رہے ہیں تو انہیں سبھی طرح کی بنیادی سہولیات مل رہی ہیں کانگریس ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس دہلی میں کچھ اور بولتی ہے جبکہ کشمیر میں کچھ اور دعوی کرتی ہے۔