کانگریس کا مطالبہ ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو شراب پر مکمل طور سے پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ بارہ بنکی کے گاندھی بھون کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نیچے احتجاج کر رہے کانگریس کارکنان نے ریاستی حکومت کے خلاف مزید نعرےبازی کی۔ اس دوران وہاں پولیس فورس بھی موجود رہی۔
بارہ بنکی : کانگریس نے کیا شراب مافیاؤں کے خلاف احتجاج - etv bharat news
ریاستی کانگریس کی اپیل پر بدھ کو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھی کانگریس کارکنان نے شراب مافیاؤں کے خلاف احتجاج کیا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت شراب کی کمائی سے حکومت چلانا چاہتی ہے۔ اس کی اس مجبوری کو شرآب مافیا بھی سمجھ رہے ہیں، اسلئے وہ حکومت پر حاوی ہو رہا ہے۔
کانگریس کا الزام ہے کہ کووڈ-19 کے دور میں زہریلی شراب پینے سے اموات ہو رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ تازہ معاملہ علیگڑھ کا ہے، جہاں زہریلی شراب پینے سے تقریبآ 100 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شراب فروخت کرکے اپنے اخراجات کرنا چاہتی ہے۔ اس کی یہ مجبوری شراب مافیا سمجھ چکے ہیں، اسلئے وہ حکومت پر حاوی ہو گئے ہیں۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ زہریلی شراب سے ہوئی اموات کے معاملوں کی ایس آئی ٹی سے تحقیقات کرائی جائے اور اگر ممکن ہو تو شراب پر مکمل طور سے پابندی لگائی جائے۔