اردو

urdu

ETV Bharat / city

امن مارچ کی اجازت نہیں ملنے پر کانگریس ناراض - congress sought permission to administration

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں کلیکٹر ہاؤس پرکانگریس پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے ایک احتجاج کیا اور ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا۔

امن مارچ کی اجازت نہیں ملنے پر کانگریس ناراض
امن مارچ کی اجازت نہیں ملنے پر کانگریس ناراض

By

Published : Jan 17, 2020, 8:31 PM IST

کانگریس پارٹی کے ضلع صدر اونکر کٹاریہ نے ضلع کلکٹریٹ پر اپنے عہدیدران کے ساتھ زور دار احتجاج کیا۔ ضلع صدر نے صحافیوں سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ 12 جنوری کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے امروہہ شہر میں ایک مارچ نکالا جو ایک جلوس کی شکل میں نکالا گیا اور انہوں نے قابل اعتراض نعرے بھی لگائے'۔

امن مارچ کی اجازت نہیں ملنے پر کانگریس ناراض

ضلع صدر نے کہا کہ 'ہم نے بھی کانگریس کی جانب سے ایک امن مارچ نکلنے کی اجازت مانگی تھی، لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی۔

اونکر کٹاریاں نے کہا کہ' امن مارچ کی اجازت کیوں نہیں مل رہی؟ انہوں کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب ہم پرامن طور پرمارچ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اجازت کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ ہم غیر متشدد لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ضلعی مجسٹریٹ سے یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں ہم کو اجازات کیوں نہیں دی گئی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو کیسے مارچ نکالنے کی اجازت دی گئی۔ ضلع صدر نے کہا کہ' ہم شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details