ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوریا کھاد کی قلت اور کالابازاری پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ اس تعلق سے کانگریس پارٹی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنا دےکر گورنر کو میمورنڈم دیا۔ کانگریس پارٹی کارکنان نے انتباہ دیا ہے کہ اگر یوریا فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو کانگریس پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔
کانگریس پارٹی ضلع صدر محمد محسن کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ دفتر کے سامنے دھرنا دیا اس دوران انہوں نے یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ' کانگریس اس مسئلے کو سیاسی نہیں بنا رہی ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ کسانوں کے مسئلے پر بھی اعداد و شمار کی بازی گری کی جا رہی ہے۔