اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ: کانگریس رہنما شاہنواز عالم گرفتار

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا الزام لگایا گیا ہے، تھانے پہنچے کانگریس کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔

Congress
Congress

By

Published : Jun 30, 2020, 8:54 AM IST

اُتر پردیش اقلیتی کانگریس کمیٹی کے چیئرمین شاہنواز عالم کو پولیس نے گزشتہ رات اتر پردیش کے لکھنؤ واقع گولف اپارٹمینٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔
شاہنواز عالم کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اس کی وجوہات کے بارے میں پولیس نے پہلے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن دیر رات اس بات کی تصدیق ہوئی کہ انہیں 19 دسمبر 2019 کو لکھنؤ میں ہوئے شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرتشدد مظاہرے میں شامل ہونے کے متعلق گرفتار کیا گیا ہے۔
شاہنواز عالم کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو، اردھنا مشرا اور دوسرے رہنما حضرت گنج کوتوالی پہنچ کر پولیس افسران سے بات کی لیکن معاملہ حل نہیں ہوا۔

لکھنؤ: کانگریسی رہنما شاہنواز عالم گرفتار
اس کے بعد کانگریسی کارکنان نے کوتوالی میں ہی پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کر کے کانگریسی کارکنان کو کوتوالی سے باہر نکال دیا۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ریاستی صدر اجے کمار بھی ایک ماہ جیل میں گزار کر رہا ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details