کانگریس پارٹی کا الزام ہے کہ اتر پردیش حکومت کاشتکاروں کو در پیش مسائل حل کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ کاشتکاروں کے دھان خرید کے معاملے میں یوگی حکومت غلط اعداد و شمار پیش کر رہی ہے جس سے کاشتکار اب بھی اپنی دھان کی فصل کو فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔
مئو میں کانگریس کا احتجاج - utter pradesh farmer
ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں کانگریس پارٹی کی جانب سے کاشتکاروں کے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر انتخاب عالم نے کہا کہ 'یوپی حکومت کاشتکاروں کی فصل خریدنے کا جھوٹا دعویٰ پیش کر رہی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'آوارہ جانوروں نے کاشتکار کی فصل برباد کر دی ہے۔ ریاستی حکومت کروڑوں روپے آوارہ جانوروں کی دیکھ بھال کے عوض میں جاری کرنے کی بات کہہ رہی ہے، لیکن یہ رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے، کسی کو پتہ نہیں'۔
کانگریس نے انتباہ کیا ہے کہ اگر وقت رہتے کاشتکاروں کے مسائل حل نہیں ہوئے تو کانگریس پارٹی کے کارکنان سڑکوں پر اترنے کو مجبور ہوں گے۔