اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادیتی سنگھ نے کانگریس کے موقف کو مسترد کردیا - mla aditi singh reject parties call

اترپردیش اسمبلی کا ایک خصوصی 36 گھنٹوں کا سیشن بدھ کے روز شروع ہوا ،جس میں کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ نے بھی حصہ لیا۔ جبکہ کانگریس نے اس سیشن کا بائکاٹ کیا تھا۔

ادیتی سنگھ نے کانگریس کے موقف کو مسترد کردیا

By

Published : Oct 3, 2019, 3:06 PM IST

Updated : Oct 3, 2019, 3:21 PM IST

ادیتی سنگھ نے کانگریس کے موقف کو مسترد کردیا

حکومت نے گاندھی جینتی کے موقع پر خصوصی سیشن منعقد کیا۔ ترقیاتی امور پر بحث ومباحثہ کرنے اور لائحہ عمل طئے کرنے کے لیے یہ سیشن منعقد کیا جس کا اپوزیشن نے بائکاٹ کیا۔
اس موقع پر کانگریس کی رائے بریلی سے رکن اسمبلی ادیتی سنگھ سب کی مرکز توجہ تھیں ،انھوں نے اپنی پارٹی کے موقف کو مسترد کیا اور سیشن میں شرکت کی۔
اس ضمن میں انھوں نے بتایا کہ وہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنے میں یقین رکھتی ہیں اور انھوں نے ترقی کے موضوع پر منعقدہ سیشن میں حصہ لینا مناسب سمجھا اور اپنی تقریر بھی ترقی سے متعلق کی، انھوں نے کہا کہ جس طرح انھوں نے اپنی پارٹی کے موقف سے ہٹ کر آرٹیکل 370 کو ہٹانے پر حکومت کی حمایت کی تھی۔
پارٹی ہائی کمان کی جانب سے آیا ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ پارٹی جو فیصلہ لے گی انھیں منظور ہوگا۔

Last Updated : Oct 3, 2019, 3:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details