اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مراد نگر میں واقع شمشان گھاٹ کی چھت گرنے میں اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے میں تمام ملزمین پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
اس دوران پولیس نے مراد نگر حادثے کے اہم ملزم ٹھیکیدار اجے تیاگی کو حادثے کے 36 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ شمشان میں ہونے والے حادثے کے بعد سے وہ فرار تھا۔ پیر کی شام اس پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔