وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور سینیئر پولیس افسر کو موقعے وردات پر پہنچنے کے ساتھ ساتھ سبھی زخمیوں کے مناسب علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔
ایودھیا سڑک حادثے کا یوگی آدتیہ ناتھ نے از خود نوٹس لیا - یوگی آدتیناتھ کا حکم
ریاست اتر پردیش کے ایودھیا میں ہوئے سڑک حادثے کا ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے از خود نوٹس لیا ہے، اور حکام کو ہر ممکنہ مدد اور راحت پہنچانے کا حکم دیا ہے۔
آیودھیا سڑک حادثے کا یوگی آدتیناتھ نے از خود نوٹس لیا
آپ کو بتا دیں کہ ایودھیا کے جنورا ناکہ بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ نمبر 28 پر آج صبح پک اپ اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم 20 تارکین وطن مزدور زخمی ہو گئے تھے، یہ سبھی مزدور ممبئی سے سدھارتھ نگر جا رہے تھے اسی دوران ایودھیا میں یہ حادثہ ہوگیا۔