ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں عیسیٰ مسیح کی یوم پیدائش 'کرسمس' بڑےجوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر شہر کے تمام چرچ میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ لوگ صبح سے عبادت کرتے نظر آئے، اس دوران چرچ میں عیسیٰ مسیح کی شان میں نغمے بھی گائے گئے۔
بارہ بنکی : کرسمس ڈے پورےجوش وخروش کے ساتھ منایا گیا بارہ بنکی سیول لائن پر واقع میتھوڈسٹ چرچ میں عسائیوں کے ساتھ تمام مذاہبِ کے لوگ یکجا ہوئے اور مل جل کر کرسمس تیوہار منایا۔
اس موقع پر لوگوں نے سماج سے برائیوں کو ختم کرنے کا عزم لیا اور عیسیٰ مسیح کی تعلیم اور ان کے پیغام کو دور دور تک پہنچانے کی بات کہی۔
قابل ذکر ہے کہ عیسیٰ مسیح آج سے 2019 برس قبل پیدا ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت
انہوں نے دنیا میں انسانیت اور امن و امان کا پیغام دیا۔ اس لئے اس موقع پرچرچوں میں تمام عالم میں امن و امان قائم رکھنے کی دعا بھی کی گئی۔