اطلاعات کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ مہاراشٹر میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے کے بعد یوپی پہنچ کر کملیش تیواری کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔
کملیش تیواری کے اہل خانہ سے وزیراعلیٰ ملیں گے
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کملیش تیواری قتل معاملے کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سے کرانے کی بات کہی ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ
لکھنؤ کمشنر مکیش میشرام نے بتایا کہ 'ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری قتل کی جانچ این آئی اے سے کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں ان پولیس اہلکاروں کی بھی جانچ کی جائے گی جو کملیش تیواری کی سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔'
یوپی انتظامیہ نے کملیش تیواری کے اہل خانہ کے لیے لکھنؤ میں مکان کا انتظام کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔