ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ دیر رات پولیس تصادم میں شاطر مویشی اسمگلر معراج کو گرفتار کیا گیا ہے۔ معراج کی پولیس کو متعدد معاملات میں تلاش تھی. اس کے اوپر گئوکشی اور لوٹ کے درجنوں معاملے درج ہیں. اس تصادم میں پولیس کے ایک جوان کو بھی گولی لگی ہے. جبکہ معراج کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگنے میں کامیاب رہا ہے.
پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد کے مطابق گزشتہ دیر رات پولیس کو جہانگیرآباد تھانہ حلقہ میں واقع انکھا کے جنگل میں بدمعاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
پولیس نے جنگل کا گھیراو کیا تو خود کو شکنجے میں آتا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی. پولیس کی فائرنگ میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگی. جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب رہا۔