اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں پیر کی دیر شام عدالت کے ایک اہلکار کے خلاف کیس درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا اور اسے جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ' سٹی کوتوالی علاقے کی ایک خاتون کے شوہر نے شکایت کر الزام عائد کیا کہ اتوار و پیر کی شب ان کی اہلیہ رفع حاجت کے لئے کھیت کی جانب گئی تھی۔ اس کی واپسی میں کافی تاخیر ہوئی۔ تلاش کرنے پر ایک ٹیوب ویل کے کمرے میں خاتون ملیں۔ ان کا الزام ہے کہ عدالت کے ایک اہلکار اتل پانڈے نے اس کی اہلیہ کے ساتھ زیادتی کی۔