اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعظم خان سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ - آعظم خاں سمیت نو افراد کے خلاف مقدمے

ریاست اتر پردیش میں وقف املاک اپنے نام کرانے کے الزام میں رکن پارلیمان اعظم خان سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمے درج ہوئے ہیں۔

آعظم خاں

By

Published : Aug 20, 2019, 10:46 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:11 PM IST

بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ کی شکایت پر یوگی حکومت کی جانب سے اعظم خاں سمیت شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اور سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

یہ مقدمے دفعہ 420، 467، 468، 471، 447، 409 اور 120بی کے تحت تھانہ عظیم نگر میں درج ہوئے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ اعظم خاں کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے کیمپس کی اراضی کو لیکر مقامی کسان پہلے ہی اعظم خاں کے خلاف تقریباً 27 مقدمات درج کرا چکے ہیں۔ اب ایک نیا معاملہ ان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

آکاش سکسینہ کی درخواست کے مطابق 1943 کے فرضی وصیت نامہ کے ذریعہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی اور سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے ریاست کی اس وقت کی سماجوادی حکومت میں سابق وزیر محمد اعظم خاں کو 250 بیگھا دشمن کی املاک دلوائی تھی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:11 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details