سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ونے پور گاؤں کی مسجد میں گائتری منتر اور ہنومان چالیسا پڑھنے کے معاملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار کی تحریر پر کھیکڑا تھانے میں بی جے پی ضلع مجلس عاملہ کے رکن منوپال بنسل،ان کے شناسا کھیلا گاؤں باشندہ رشی پال،مسجد کے امام علی حسن اور دیگر ایک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مسجد میں ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی لیڈر سمیت 4 کے خلاف مقدمہ
اترپردیش کے ضلع باغپت کے کھیکڑا علاقے میں ونے پور گاؤں کی مسجد میں ہنومان چالیسا پڑھنے کے معاملے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر منوپال بنسل اور اس کی اجازت دینے والے امام علی حسن سمیت چار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
بی جے پی لیڈر سمیت 4 کے خلاف مقدمہ
ان سبھی پر سماجی ہم آہنگی اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ پوری ریاست کی جانچ کی جارہی ہے۔ ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ان کی کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔