اترپردیش حکومت کی ہدایت کے بعد پورے ریاست میں 13 جولائی تک خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت گوتم بودھ نگر پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے حکم پر ایکسائز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ضلع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور ہر مشکوک علاقے کی تلاشی لی گئی۔
اس مہم کے تحت ضلع کے واجد پور ، چھجارسی ، تلپٹہ ، ربو پورہ ، دنکور ، مورنا ، گجھوڑ ، سیکٹر -22 کے ساتھ دادری میں مشکوک مقامات اور غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے ٹھیکوں پر چھاپے مارے گئے۔
ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے بیل اکبر پور کٹ پر مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ چھاپے اور گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کوئی بھی غیر قانونی شراب یا کسی بھی طرح کا نشہ آور مادہ نہیں ملا۔