اردو

urdu

ETV Bharat / city

گریٹر نوئیڈا: کابینی وزیر سریش کھنہ نے جیمس ہسپتال کا دورہ کیا

کابینی وزیرسریش کھنہ نے گریٹر نوئیڈا میں واقع جیمس ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے کووڈ کیئر کی سہولیات کے لئے الگ سے مالی امداد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

کابینی وزیرسریش کھنہ نے جیمس ہسپتال کا دورہ کیا
کابینی وزیرسریش کھنہ نے جیمس ہسپتال کا دورہ کیا

By

Published : Jul 2, 2020, 7:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کا کابینی وزیر سریش کھنہ (پارلیمانی امور اور میڈیکل ایجوکیشن )نے سرکاری انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا معائنہ کیا۔

کابینی وزیرسریش کھنہ نے جیمس ہسپتال کا دورہ کیا

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر (بریگیڈ) راکیش گپتا، سی ایس ایس ڈاکٹر سیکھا نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی ایم اور دادری رکن اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔سب سے پہلے وزیر موصوف نے انسٹی ٹیوٹ کے آئسولین وارڈ کا معائنہ کیا اور وہاں زیر علاج کووڈ-19 کے مریضوں سے ٹیلیفون سے رابطہ کر کے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مریضوں نے انسٹی ٹیوٹ کی فراہم کردہ خدمات کو سراہا۔ اس پر سریش کھنہ نے مریضوں سے سہولیات میں بہتری کے حوالے سے ان کی تجاویز بھی طلب کیں۔

سریش کھنہ نے کہا کہ' قلیل وسائل کے باوجود ریاستی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گریٹر نوئیڈا، جو کووڈ کیئر سہولیات مہیا کرارہا ہے اعلیٰ معیار کی ہیں۔ نیز انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملے دن و رات مریضوں کی خدمت میں مصروف ہیں یہ قابل تحسین ہے۔

اسپتال کے معائنہ کے بعد وزیر نے انتظامی عمارت میں تمام افسران اور فیکلٹی ممبروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں وزیر نے انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبروں کو ایس جی پی جی آئی کی طرح تنخواہ حاصل کرنے اور انسٹی ٹیوٹ کے کالج، لائبریری، ہاسٹل بلڈنگ کے لئے اراضی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انسٹی ٹیوٹ کے کووڈ کیئر کی سہولیات کے لئے الگ سے مالی امداد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے فینانس آفیسر مسٹر پی ڈی اپادھیائے، ڈاکٹر رمبھا پاٹھک، ڈاکٹر شیوانی کلہن اور ڈاکٹر انوراگ شریواستو، کے ساتھ چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ اور چیف میڈیکل آفیسر دیپک اوہری وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details