ریاست اترپردیش حکومت کے کابینی وزیر انل راج بھر نے ضلع بہرائچ کے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد کہا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہ صوبہ میں امن وامان کو خراب کرنا چاہتے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ریاست میں امن قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں اعداد و شمار کے مطابق امن و امان ہر ریاست سے بہتر ہے، پہلے بڑے بڑے معاملات کی رپورٹ تک درج نہیں کیے جاتے تھے لیکن بی جے پی حکومت ہر مقتول کے معاملے کی رپورٹ درج کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہے۔