شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے پیش نظر لکھنؤ یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ نے اسے بطور مضمون اپنے نصاب میں شامل کرنے کا اراداہ کیا ہے۔
سائنس ڈپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی ششی شکلا نے کہاکہ' ہم لوگ طلبا کو آئین اور شہریت کی تعلیم دیتے ہیں اور یہ مسائل بھارتی سیاست کے عصری مسائل میں سے ایک ہے۔ ہم اسے اپنے طلباء کو پڑھانا چاہتے ہیں'۔
ایچ او ڈی نے کہاکہ' خاص طور پر اس تعلق سے طلبا ہم سے گفتگو کرتے ہیں کیونکہ ان طلبا سے بھی لوگ پوچھتے ہیں اس سے ہمیں یہ لگتا ہے کہ اس مضامین کو شامل کیا جانا چاہئے۔'