ریاست اترپردیش کے ضلع للت پور میں ایک مسافر بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی، جس میں کچھ مزدور زخمی ہوگئے، زخمی مزدوروں کو دیہاتیوں کی مدد سے علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔
یہ حادثہ پالی پولیس اسٹیشن کے تحت این ایچ 44 پر واقع گاؤں پٹاوا کے قریب ہوا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مسافر بس مزدوروں کو حیدرآباد سے جموں و کشمیر لے جارہی تھی۔
بس میں 22 روزینہ مزدور سوار تھے تھا۔
واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے پر فوری طور پر تھانے کی ٹیم پہنچ گئی ۔یہ خیال کی بات ہے کہ کسی کو تکلیف نہیں ہوئی ورنہ کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔
مزدوروں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے روانہ ہوئے ہے اور وہ جموں وکشمیر سے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس دو بسیں تھیں جس میں سے ایک گاؤں پٹاووا میں الٹ گئی لیکن ہم محفوظ ہیں دو تین آدمی زخمی ہوئے ہیں۔