اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنکروں کے مسائل جلد ہی حل ہوں گے:یوگی - Delegate of Bunker Welfare Society

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بنکروں کو تیقن دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی ان کے مسائل کا حل نکالا جائے گا۔

Bunker problems will be solved soon: Yogi
بنکروں کے مسائل جلد ہی حل ہوں گے:یوگی

By

Published : Nov 5, 2020, 6:35 PM IST

فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہمی کے مطالبے کے ساتھ سراپا احتجاج بنکروں کے مندوب کو وزیر اعلی نے تیقن دیا ہے کہ جلد ہی ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ بنکر ویلفیئر سوسائٹی کا مندوب جمعرات کو یہاں گورکھ ناتھ مندر میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا مطالباتی خط سونپا۔

مطالباتی خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری ہترکگھا کے ساتھ ہوئی بات چیت کے دوران ہوئی رضا مندی کو نافذ کیا جائے۔ اس پر عمل نہ ہونے کی صورت میں محکمہ بجلی بنکروں کا استحصال کررہا ہے۔اس لئے 15اکتوبر سے پاور لوم غیر معینہ بند پڑے ہیں۔

وفد کی قیادت کررہے جنید نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے مسائل کو سننے کے بعد انہیں جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details