ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو منعقد کارکنان اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب دنیش چندرا سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پارٹی پر الزام ہے کہ وہ بی جے پی کی بی ٹیم ہے اور وہ انتخابات کے بعد بی جے پی سے اتحاد کر لے گی۔ یہ افواہیں بی ایس پی کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہے۔
چندرا نے کہا کہ بی ایس پی کے لیے کوئی چیلینج نہیں ہے۔ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا ایک مشن ہے۔ ہم سب اس پر کام کر رہے ہیں۔