بی ایس اے بی پی سنگھ اپنے دفتر کی دیواروں پر مختلف مسائل سے متعلق پینٹنگز بنوا رہے ہیں تاکہ لوگ ان سے بیدار ہو کر بہتر شہری بن سکیں۔
عوام کو بیدار کریں گی بی ایس اے دفتر کی دیواریں بی ایس اے بی پی سنگھ کی اس پہل سے صرف عوام ہی بیدار نہیں ہوگی بلکہ کم ذرائع میں بہتر پیغام بھی سماج میں جائے گا۔
اس پورے کام میں پیشہ ور پینٹرز کو نہیں لگایا گیا ہے بلکہ اس میں بی ایس اے نے بیسک اسکولوں میں تعینات انسٹرکٹر جو آرٹ ٹیچرز کے طور پر کام کر رہے ہیں ان کو لگایا ہے۔
آرٹس ٹیچر اور شکشہ متروں کو لگانے سے صرف رقم کی ہی بچت نہیں ہو رہی ہے بلکہ اس سے آرٹس ٹیچرز کا ہنر بھی منظر عام پر آ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آرٹ ٹیچرز میں کافی خوشی ہے۔
بی ایس اے کے مشورے پر آرٹز ٹیچر صفائی، فٹ انڈیا، ماحولیات اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ سے متعلق پینٹنگز بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بیسک تعلیم کی مختلف اسکیمات کی تشہیر کے ساتھ عمدہ اور سبق دینے والے سلوگن بھی لکھے جا رہے ہیں۔
بی ایس اے کی اس پہل پر عوام کا اچھا تاثر مل رہا ہے۔