ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں واقع ایشیا کی معروف دینی درسگاہ ندوۃ العلماء میں بھی کورونا وبا کے سبب آن لائن کلاسز کا نظام کیا گیا ہے، جس کا سیدھا اثر کتاب فروشوں پر پڑ رہا ہے۔کتاب فروش محمد عرفان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آن لائن کلاسز شروع ہونے سے ہمیں کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے یہ طریقہ بھی نکالا ہے کہ وہ ندوۃ العلماء کے طلبا کو بذریعہ ڈاک یا کورئیر کتاب دستیاب کروائیں گے۔
عرفان نے بتایا کہ ہم طلبا کو خاص آفر دے کر انہیں پہلے کی قیمت پر کتاب ان کے گھروں تک ڈاک کے ذریعے مہیا کروا رہے ہیں۔اس کے لئے طلبا کو ڈاک یا کورئیر کا پیسہ نہیں دینا ہوگا اور نہ ہی طلباء کو کوئی اضافی قیمت ادا کرنی ہوگی اور اس سے ہمارا کام بھی چلتا رہے گا۔
آپ کو بتا دیں کہ آن لائن تعلیم میں 'پی ڈی ایف' کی اہمیت بڑھ جاتی ہے لہذا طلبا کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاریکھ بک ڈیپو سے آفتاب عالم نے بتایا کہ' اس وبا کے سبب ہمارا بزنس کافی متاثر ہوا ہے لیکن ہم دکاندار طلباء کے مانگ پر کتاب مہیا کرواتے ہیں۔ ہمارے یہاں طلبا واٹس اپ پر کتاب کا نام لکھ کر بھیج دیتے ہیں اور ہم لوگ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک کتاب پہنچوا دیتے ہیں۔