پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سوجنا علاقے کے گڑا گاؤں کی رہنے والی رام کنور اہروار(23)،اس کے بیٹے گجیندر(07)اور بیٹی ورشا(05) کی لاش گاؤں کے باہر کنوئیں میں ملی ہے۔ کنوئیں سے لاشیں نکال کر مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کودی۔
خاتون و دو بچوں کی لاشیں کنویں سےبرآمد - جہیز ایک لعنت
اترپردیش کے ضلع للت پور کے سوجنا علاقے میں جمعہ کو ایک کنویں میں ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
خاتون و دو بچوں کی لاشیں کنویں سےبرآمد
پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے والد نے اس کے شوہر مہیش پر الزام لگایا ہے کہ وہ کئی دنوں سے اسے ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ اور نہ دینے پر وہ متوفیہ سے مارپیٹ کرتا تھا۔ ساتھ ہی روپیہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے دعوی کیا کہ پیسے نہ ملنے پر مہیش نے ہی ان کی بیٹی کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین شروع کردی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔