ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ہرکھ بلاک کے مانپور گاؤں کے ہائر سیکینڈری سکول میں پلوامہ حملے کے بہادروں کی یاد میں یوک منگل دل اور نہرو یوا منڈل کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ کیمپ میں 15 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیکر پلوامہ کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کی۔
خون کے عطیہ کیمپ کے مہمان خصوصی بارہ بنکی کے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ مسلسل خون کا عطیہ دینے سے کینسر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ کار خیر ہے اس سے کسی شخص کی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔