بھارتیہ کسان یونین ٹکیٹ گُٹ گذشتہ 12 برس سے ہر ماہ 15 تاریخ کو خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتا آرہا ہے، لاک ڈاؤن سے اب تک 300 یونیٹ خون کا عطیہ کرا چکا ہے۔
بارہ بنکی میں بھارتیہ کسان یونین ٹکیٹ گُٹ ہی ایک ایسی کسانوں کی تنظیم ہے جو کسانوں کے مسائل کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی مسلسل سرگرم رہتی ہے۔ تنظیم کی جانب سے غریب لڑکیوں کی مفت شادی، خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرانا یہ تنظیم کی قابل ستائش کام ہے۔