عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہی کے درمیان مختلف اقسام کی فنگس کی خبروں سے عوام میں دہشت کا ماحول دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فنگس کے تعلق سے معلومات جاننے کے لیے ماہر ڈاکٹر عبدالسمیع سے خاص بات چیت کی۔
بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ابھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں تقریباً پندرہ سے اٹھارہ بلیک فنگس کے مریض علاج زیر علاج ہیں۔ جن میں سے چار پانچ مریضوں کا آپریشن ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر عبدلسمیع نے بتایا بلیک فنگس جسم کے جس بھی حصہ میں ہوتا ہے اس پورے حصے کو جراحی کرکے نکال دیتے ہیں۔'
اے ایم یو، جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں میں شامل ڈاکٹر عبدالسمیع نے خصوصی گفتگو میں بتایا یہ بلیک فنگس ایک طرح کا فنگل انفیکشن ہے جو زیادہ تر کمزر مدافعتی (immunocompromised) مریضوں میں ہوتا ہے، جیسے diabetes یا ایسے افراد جو کورونا کے زد میں آیا ہو بلیک فنگس اسے آسانی سے اپنا شکار بنالیتا ہے۔'