اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش: تمام ثانوی اسکولز میں بائیو میٹرکس سے حاضری ہوگی - حاضری میں ضائع ہونے والے اوقات کا مناسب استعمال ہو سکے گا۔

اس سلسلے میں اسکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے طلبہ وقت کے پابند ہوں گے اور حاضری میں ضائع ہونے والے اوقات کا مناسب استعمال ہو سکے گا۔

اترپردیش: تمام ثانوی اسکولز میں بائیو میٹرکس سے حاضری ہوگی
اترپردیش: تمام ثانوی اسکولز میں بائیو میٹرکس سے حاضری ہوگی

By

Published : Jan 6, 2020, 4:56 PM IST

Updated : Jan 7, 2020, 1:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی سمیت ریاست کے تمام ثانوی اسکولز میں طلبہ کی حاضری اب بائیو میٹرکس ہوگی۔

آئندہ سیشن سے ثانوی اسکولز میں اس نئے طریقے سے ہی حاضری لی جائے گی، اس کے لئے تمام اسکولز کو احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

تمام ثانوی اسکولز میں بائیو میٹرکس سے حاضری ہوگی

بائیو میٹرکس حاضری کا مقصد تمام اسکولز میں ہونے والے فرضی اندراج نمبرات کو روکنا اور طلبہ کی حاضری میں اضافہ کرنا ہے۔

ضلع کے ڈسٹرکٹ انسپیکڑ آف اسکول راجیش ورما کے مطابق اس سے اسکولز کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا کیوںکہ انہیں رجسٹر نہیں خریدنے پڑیں گے۔
اس سلسلے میں اسکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے طلبہ وقت کے پابند ہوں گے اور حاضری میں ضائع ہونے والے اوقات کا مناسب استعمال ہو سکے گا۔

Last Updated : Jan 7, 2020, 1:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details