اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: بائیک لفٹر گروہ کا پردہ فاش، 14 بائیکس برآمد - barabanki news

اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس کو دوہری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سنیچر کو پولیس نے جہاں ایک طرف فائنانس کمپنی کے ملازم بنکر گاڑیوں میں لوٹ کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا ہے، تو وہیں ایک بائیک لفٹر گروہ بھی پولیس کے ہاتھ لگا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 14 بائیکس برآمد کی ہیں۔

double success for Barabanki police
بارہ بنکی پولیس کو حاصل ہوئی دوہری کامیابی

By

Published : Jun 5, 2021, 10:20 PM IST

بارہ بنکی پولیس کو پہلی کامیابی حیدرگڑھ تھانہ حلقے سے حاصل ہوئی ہے۔ پولیس کو لمبے وقفے سے یہاں فائنانس کمپنی کا ملازم بنکر گاڑیوں سے لوٹ کی شکایتیں مل رہیں تھیں۔

اسی سلسلے میں میں جمعہ کو سلطانپور کے ایک شخص نے حیدرگڑھ پولیس کو اطلاع دی تھی کہ بولیرو گاڑی میں سوار لوگوں نے انہیں حیدرگڑھ سے گرونا کے درمیان رلائنس ٹنکی پر روکا اور ان سے کہا کہ ہم مہندرا اینڈ مہندرا کمپنی سے ہیں اور تمہاری ایک قسط باقی ہے۔ وہ جمع کرو ورنہ گاڑی ضبط کر لیں گے۔ اس کے بعد جبراً تلاشی لے کر 40000 راپیہ لوٹ لیا۔

ویڈیو

سنیچر کو پولیس نے لکھنؤ سلطانپور شاہ راہ نہر پولیا کے قریب چندن پانڈے، آشیش شرما اور روہت مشرا کو گرفتار کیا. ان کے پاس سے واردات میں استعمال کی گئی بولیرو گاڑی اور ڈنڈے کے ساتھ لوٹ کا 40000 روپیے برآمد ہوئے۔ ان کا ایک ساتھی فرار ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک آرگنائزڈ گروہ ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ اس میں اور بھی لوگ ملوث ہیں۔ ان لوگوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ لوگ فائنینس کمپنی کے لئے کام کرتے ہیں اور قسط نہ جمع ہونے پر رکوری اور گاڑی کھینچنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کام کے لئے انہیں 12000 روپئے کمپنی ادا کرتی ہے۔

پولیس کو دوسری کامیابی شہر کوتوالی حلقے سے حاصل ہوئی ہے۔ یہاں پولیس نے بائیک چور گروہ کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے گروہ کے 3 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 14 چوری کی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ بارہ بنکی اور لکھنؤ کے قریب جوار سے بائیک چوری کرکے 5-6 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے ہیں۔ یہی نہیں یہ چوری کی بائیکس اپنے دوستوں کو بھی دے دیا کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details