امروہہ شہر کے حضرت شرف الدین شاہ ولایت عرف بچھو والی درگاہ کو حضرت کے عقیدت مندوں کے لئے لاک ڈاؤن کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
زائرین دور-دور سے اس درگاہ پر آتے ہیں اور یہاں اپنے دل کی مراد مانگتے ہیں۔
امروہہ شہر کے حضرت شرف الدین شاہ ولایت عرف بچھو والی درگاہ کو حضرت کے عقیدت مندوں کے لئے لاک ڈاؤن کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
زائرین دور-دور سے اس درگاہ پر آتے ہیں اور یہاں اپنے دل کی مراد مانگتے ہیں۔
اس درگاہ کی ایک بڑی کرامت یہ بھی ہے کہ یہاں رہنے والے زہریلی بچھو کسی کو ڈنک نہیں مارتے، اسی لئے اسے بچھو والی درگاہ بھی کہا جاتا ہے۔
درگاہ کے خادم منصور علی نے بتایا کہ درگاہ میں آنے والے زائرین کے لئے صابن اور پانی کے ساتھ سینیٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مزار شریف کے چاروں طرف مضبوط بیریکیڈنگ بھی کی گئی ہے تاکہ زائرین درگاہ کو ہاتھ نہ لگا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین معاشرتی فاصلے کے ساتھ مزار شریف پر حاضری دے رہے ہیں۔ مزار پر ایک بار میں محض چار افراد ہی جا سکتے ہیں۔