رشتوں کو شرمسار کرنے والی اس بہیمانہ واردات کو انجام بہرولی گاؤں کے باشندہ پیشے سے وکیل دُرویش گنگوار نے اس وقت دیا جب بزرگ والدین للتا پرساد گنگوار(76)، ماں موہنی دیوی(70) صبح کھانا کھا رہے تھے۔ اس درمیان دُرویش نے جائیداد کی تقسیم میں جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے ماں۔باپ کو مارنا شروع کردیا اور پھر انہیں گولیوں سے چھلنی کردیا۔
بریلی: بیٹے نے ہی لی عمر رسیدہ والدین کی جان - سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان
اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے میرگنج علاقے میں جائیداد کی لالچ میں ایک بیٹے نے ہی اپنے عمر رسیدہ والدین کو گولی مار کر قتل کردیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ ملزم دُرویش گنگوار جائیداد کی تقسیم کے سلسلے میں بزرگ ماں۔باپ سے ناراض تھا۔ للتا پرساد کے پاس 85 بیگھے زمین تھی، جس میں سے وہ 30-30 بیگھے دونوں بیٹوں کو پہلے ہی دے چکے تھے۔ اس کے بعد بھی دُرویش ماں۔باپ سے ناراض تھا۔
اہل خانہ کے مطابق دُرویش کا الزام ہے کہ اس کے والدین نے اس کے بھائی امیش کو زیادہ زمین دے رکھی تھی اور اسے ہی ہر طرح سے مدد کرتے تھے۔ واردات کو انجام دینے کےبعد دُرویش فرار ہوگیا۔پولیس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔