اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ضلع کی رینکنگ ہماری اہم ترجیح - بارہ بنکی کے وکاس بھون

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی نئی چیف ڈیولپمینٹ افسر ایکتا سنگھ نے جمعرات کو اپنی ترجیحات بتائیں اور ضلع کی ترقی کے لئے اپنی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع کی گرتی رینکنگ کو درست کرنا ان کی اہم ترجیح ہے۔ اس کے لئے تمام محکموں سے تعاون کر کے کام کیا جائے گا۔'

بارہ بنکی: ضلع کی رینکنگ ہماری اہم ترجیح
بارہ بنکی: ضلع کی رینکنگ ہماری اہم ترجیح

By

Published : Feb 25, 2021, 5:17 PM IST

بارہ بنکی کے وکاس بھون میں واقع اپنے دفتر میں نامہ نگاروں سے نئی چیف ڈیولپمینٹ افسر ایکتا سنگھ نے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے بارہ بنکی کی گرتی رینکنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

بارہ بنکی: ضلع کی رینکنگ ہماری اہم ترجیح

انہوں نے کہا کہ گرتی رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے تمام محکموں کے ساتھ رابطہ کر کے ان سے گفتگو کی جا رہی ہے۔ اس کے لئے تمام محکموں کی نگرانی کی جائے گی اور وقتآ فوقتآ ان کا دورہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ممتا بنرجی کا اسکوٹی سے سفر

انہوں نے ضلع کی ترقی کے لئے اپنی منصوبہ بندی میں بتایا کہ حکومت کی تمام اہم اسکیمات کو زیادہ سے زیادہ عوام تک اس کا فائدہ پہنچانا ان کی اہم ترجیح ہے۔ اس کے لئے بھی وہ تمام محکموں سے رابطہ کریں گی، تاکہ ضلع کی ترقی بہتر ہوسکے۔ انہوں نے ترقی کے لئے سب سے تعاون کی گزارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details