اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: آئی ٹی آئی سند یافتہ 200 نوجوان روزگار سے منسلک - news barahbanki

اترپردیش کے بارہ بنکی میں قریب دو سو آئی ٹی آئی سند یافتہ نوجوانوں کو روزگار میلے میں کمپنیوں نے تقرری فراہم کی، اس موقع پر موجود رکن اسمبلی نے اس تقرری کو آتم بھارت کے لئے بہتر قرار دیا۔

barahbanki-200-iti-certified-youth-connected-with-employment
barahbanki-200-iti-certified-youth-connected-with-employment

By

Published : Oct 5, 2021, 12:32 PM IST

بارہ بنکی: اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دوشنبے کو آئی ٹی آئی سند یافتہ نوجوانوں کے لئے اپرینٹس شپ میلے کا اہتمام کیا گیا۔

آئی ٹی آئی کے احاطے میں منعقد ہوئے اس میلے میں کثیر تعداد میں آئی ٹی آئی سند یافتہ نوجوان کے ساتھ بڑی کمپنیوں نے شرکت کی اور 200 سے زیادہ نوجوانوں کو اپرینٹس چپ کے لئے تقرری فراہم کی۔

ویڈیو دیکھیے

واضح ہو کہ حکومت ہند اپرینٹس شپ ایکٹ کے تحت ایسی صنعت جن میں 30 ملازمین ہیں، وہ اس ایکٹ کے تحت 2.5 فیصد سے 15 فیصد تک کامگار اپرینٹس شپ کے طور پر رکھنے ہوتے ہیں۔

انہیں 7750 سے لیکر 8550 روپیہ تک اعزازیہ دینا ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو اپرینٹس کرا کر بہتر کامگار اور کاروباری تیار کئے جا سکیں اس کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومت سبسڈی کے طور پر کمپنیوں کی مدد بھی کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپرینٹس شپ میلے میں تمام متعلقہ محکموں کی ایک کوشش پر 35 کمپنیوں نے میلے میں پہنچ کر نوجوانوں کو تقرری دی۔

مزید پڑھیں:سڑک پر پیدل چل رہے کسانوں کو کار نے روندا، ویڈٰیو وائرل

میں دہشت گرد نہیں ہوں: شرجیل امام


اپرینٹس شپ میلے کے مہمان خصوصی بیج ناتھ راوت نے اپرینٹس شپ کے لئے منتخب ہوئے نوجوانوں کو آفر لیٹر تقسیم کئے اور امید ظاہر کی کہ ٹریننگ، مشین اور ہنر کے سہارے ملک کے نوجوان آتم بھارت نربھر بن سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details