اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی : 20 لاکھ کی غیر قانونی شراب برآمد - ایک ٹرک سے 20 لاکھ روپے کی شراب برآمد

پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ سواٹ ٹیم اور دیوی تھانہ حلقے کی پولیس نے اتوار کو لکھنؤ دیوی روڈ پر واقع آکسفورڈ اسکول کے سامنے سے UP32AH4030 نمبر کے ٹرک کو روک کر چیکنگ کی تو اس میں 300 پیٹی باٹم آپ برانڈ کی وسکی برآمد ہوئی۔

غیر قانونی شراب برآمد
غیر قانونی شراب برآمد

By

Published : Sep 28, 2021, 3:46 AM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس اور سواٹ ٹیم نے ایک ٹرک سے 20 لاکھ روپے کی شراب برآمد کی ہے، یہ شراب جھارکھنڈ سے بہار میں سپلائی ہونی تھی۔

غیر قانونی شراب برآمد

لیکن بہار میں خریدار نہ ہونے کی وجہ سے اسے یوپی میں فروخت کرنے کا ارادہ تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ٹرک مالک کو وانٹیڈ کر دیا ہے۔

پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ سواٹ ٹیم اور دیوی تھانہ حلقے کی پولیس نے اتوار کو لکھنؤ دیوی روڈ پر واقع آکسفورڈ اسکول کے سامنے سے UP32AH4030 نمبر کے ٹرک کو روک کر چیکنگ کی تو اس میں 300 پیٹی باٹم آپ برانڈ کی وسکی برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں:شکیل سیفی کی قیادت میں 'ہربوتھ پریوتھ' پروگرام کا اہتمام

جس کی قیمت 20 لاکھ روپے کے قریب ہے، پولیس نے ٹرک سے ہردوئی کے حیدر عباس عرف منا اور شیو موہن کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اعتراف کیا کہ وہ جھارکھنڈ سے شراب لیکر بہار میں فروخت کرتے ہیں۔ لیکن یہ شراب کئی وجوہات سے وہاں نہیں فروخت کر پائے، اس لئے گاڑی مالک اور وہ اسے یوپی لے آئے۔ 15-20 روز سے وہ یہ شراب فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ لوگ روز یہ ٹرک ادھر ادھر کھڑا کر دیتے تھے۔؎

ABOUT THE AUTHOR

...view details