اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پرچہ نامزدگی کے دوران کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - اترپردیش کی خبریں

اترپردیش میں ضلع پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت منگل سے پرچہ نامزدگی داخل کیا جارہا ہے۔

barabanki
بارہ بنکی

By

Published : Apr 14, 2021, 9:59 AM IST

Updated : Apr 14, 2021, 10:12 AM IST

پہلے دن بڑی تعداد میں امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے کلکٹریٹ پہنچے۔

کلکٹریٹ احاطے میں امیدواروں کی بھیڑ نظر آئی، جہاں امیدواروں نے سماجی دوری پر عمل نہیں کیا۔امیدوار ایک دوسرے سے بلکل قریب نظر آئے۔

بارہ بنکی ضلع پنچایت کے 57 حلقوں کے انتخابات کی پرچہ نامزدگی کلکٹریٹ میں ہورہی ہے۔ اس لیے یہاں ضلع بھر سے امیدوار پرچہ نامزدگی کے لیے آرہے ہیں۔

بارہ بنکی

تمام امیدواروں کا پرچہ نامزدگی کا عمل ایک ہی عمارت کے چار کمروں جاری ہے۔جبکہ کمروں کے باہر برآمدے میں امیدوار سماجی فاصلے کے عمل کو تار تار کرتے نظر آرہے ہیں۔ مرد عورت سب ایک ساتھ لائن میں کھڑے نظر آرہے ہیں ۔

دوپہر میں پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے پرچہ نامزدگی کی جگہ کا معائنہ کیا اس دوران وہ بھیڑ دیکھ کر کافی غصہ ہوئے۔ انہوں نے خود بھیڑ کو دور کرایا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد پھر وہی ماحول ہوگیا۔

واضح رہے کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر ملک بھر میں قہر برپا کررہی ہے، ایسے میں عوام سے اپیل اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ ماسک اور سینیٹائیزر کے ساتھ ہی سماجی فاصلے کی ہدایت پر بھی عمل کریں، لیکن انتخابی عمل میں یہ تمام چیزیں کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔

Last Updated : Apr 14, 2021, 10:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details