ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی : کورونا سے ضلع میں پہلی موت - ضلع میں پہلی موت درج۔

بارہ بنکی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، ضلع میں کورونا وائرس سے پہلی موت ہوئی ہے ۔

بارہ بنکی : کرونا سے ضلع میں پہلی موت
بارہ بنکی : کرونا سے ضلع میں پہلی موت
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 11:52 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آج ضلع میں کورونا سے پہلی موت درج کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، 44 سالہ شخص کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ مہلک شخص کو طے پروٹوکال کے مطابق تدفین کر دی گئی ہے۔ جمعرات کی دیر شام ضلع انتظامیہ نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے مکمل معلومات فراہم کی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ کی جانب سے مہیا کرائی گئی معلومات کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک شخص کی عمر 44 برس کی تھی۔ وہ ضلع کے نواب گنج تحصیل کا رہنا والا تھا۔ 11 جولائی کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر لکھنؤ کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہسپتال میں منتقل کرایا گیا تھا۔ 12 جولائی کو لیے گئے سیمپل میں اسے کرونا مثبت پایا گیا تھا۔ 15 جولائی کو دوران علاج اس کی موت ہو گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details