اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجیوگاندھی جنرل نالج مقابلے میں طلبا کی شرکت - rajiv gandhi general knowledge competition in Barabanki

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے انتھونی انٹر کالج میں سابق وزیراعظم راجیو گاندھی جنرل نالج نامی مقابلہ جاتی امتحان اتوار کے روز منعقد کیا گیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 1, 2019, 10:51 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:56 AM IST

ضلع کے متختلف اسکولز سے تقریباً چار ہزار طلبا نے شرکت کی، امتحان میں اکثر و بیشتر سوالات راجیو گاندھی سے متعلق تھے۔

راجیو گاندھی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مقابلہ جاتی امتحان

اطلاعات کے مطابق ضلع سطح پر کل 60 انعام تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ مقابلے میں پہلا درجہ حاصل کرنے والے طالب علم کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا، اور مقابلے میں حصہ لینے والے کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے جس طرح نہرو اور گاندھی خاندان کو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر بدنام کیا جارہا ہے اور متخلف قسم کی افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں، اسے دور کرنے کی غرض سے اس قسم کی جنرل نالج مقابلہ جاتی امتحان کا انعقاد کیا کروایا جارہا ہے، تاکہ طلبا کو ان کی کارکردگی سے واقف کیا جا سکے'۔

اس موقعے پر کانگریس ترجمان پی ایل پنیا نے کہا کہ' اس مقابلے میں خاص طور پر راجیو گاندھی کے ان کارناموں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی جو ملک کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے'۔

ان میں سے ایک یہ 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کو ووٹ کا حق دیا، گرامین پنچایت میں کس طرح انہوں نے تبدیلیاں کی'۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے متعدد طلبا نے اس مقابلہ جاتی امتحان کی سراہنا کی'۔

بھلے یہ جنرل نالیج مقابلہ جاتی امتحان ہے، لیکن ان کے پیچھے سیاسی مقصد پوشیدہ ہے'۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ کانگریس اس قسم کے امتحانات کے ذریعے پارٹی کی تشہیر کرنے کی کوشش کررہی ہے، اور اپنے پارٹی کی دفاع کے لیے ایسے پروگرام منعقد کررہی ہے' ۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 2:56 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details