اردو

urdu

By

Published : Jul 21, 2020, 8:08 PM IST

ETV Bharat / city

بارہ بنکی : شہر میں ہوئیں تین چوری کی واردات کا انکشاف

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں گزشتہ روز ہوئیں چوری کی واردات کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک شاطر چور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

barabanki Police solve three theft cases
barabanki Police solve three theft cases

پولیس کے مطابق یہ چور کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ جو شادی بیاہ میں ریکی کر کے چوری کی واردات کو انجام دیتا تھا۔ پولیس نے تینوں گھروں کے سامان اور زیورات کو برآمد کر لیا ہے۔ ساتھ ہی ڈیڑھ لاکھ روپے اور 120 گرام اسمیک برآمد کی ہے۔

ویڈیو

قابل غور ہو کہ شہر کوتوالی حلقے کے قانون گویان میں 29 جون سیف الدین کے گھر منگنی کی تقریب کے بعد چوری ہوئی تھی۔ اس سے ایک دن قبل محلہ آزاد نگر میں عبد الخلیق کے گھر سے زیورات اور نقدی کی چوری ہوئی تھی۔ اسی طرح امولی ہسامپور میں بھی چوری کی واردات کی تھی۔

پولیس مذکورہ تینوں معاملوں میں شکایت کے بعد تفتیش میں مصروف تھی۔ اسی سلسلے منگل کو پولیس نے جنوریہ نالے کے پاس سے کفیل ولد سغیر کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے 120 گرام اسمیک، زیورات اور نقدی برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق کفیل شاطر چور ہے۔ یہ کیٹرنگ کا کام کرتا ہے۔ جہاں سے وہ ریکی کر کے خالی پڑے گھروں میں چوری کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details