پولیس اہلکاروں کو حلف دلانے کے بعد یمنا پرساد نے کہا یہ بھی حلف لی گئی ہے کہ ہم سماج کو اس سنجیدہ مسئلے پر بیدار کریں گے تاکہ سماج کے شہری تفریق ڈالنے والے افراد کی نشان دہی کریں اور پولیس کے ساتھ مل کر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔
بارہ بنکی: دہشت گردی مخالف دن کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے حلف لیا - barabanki, uttar pradesh
دہشت گردی مخالف دن کے موقع پر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پولیس کے اہلکاروں نے دہشتگردی کے خاتمے کی حلف لیا۔ ضلع کے پولیس دفتر پر پولیس سپرنٹنڈنٹ یمنا پرساد نے تمام اہلکاروں کو یہ حلف دلائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلف لی گئی ہے کہ ہم کسی بھی دہشت گردی کی واردات کو برداشت نہیں کریں گے اور اس کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔
![بارہ بنکی: دہشت گردی مخالف دن کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے حلف لیا Barabanki: Police officers took oath on the occasion of Anti-Terrorism Day](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11846735-389-11846735-1621613687385.jpg)
دہشت گردی مخالف دن کے موقع پولیس اہلکاروں نے لی حلف
ویڈیو
انہوں نے سماج کے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر وہ دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص اس قسم کا کام کر رہا ہے، جس سے سماج میں تفریق پڑ سکتی ہے، تو وہ پولیس کو اس کی اطلاع دیں۔
انہوں نے کہا کہ سماج کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے ساتھ مل کر آواز ضرور اٹھائیں تاکہ اس سنجیدہ مسئلے کو ختم کیا جا سکے۔