اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی : محرم کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ - s p yamunan prasad

محرم اور دیگر تہواروں کے پیش نظر اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع انتظامیہ نے فلیگ مارچ کیا۔ پولیس کپتان یمونا پرساد نے بتایا کہ پولیس پوری طرح مستعد ہے۔

up_bbk_02_police flag march for moharram_vis_upur10001
بارہ بنکی پولیس

By

Published : Aug 19, 2021, 11:57 AM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محرم اور دیگر تیوہاروں کے پیش نظر پولیس مکمل طور سے مستعد ہے۔ اسی کے مدنظر بدھ کی شام فلیگ مارچ کیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ19 کے باعث جاری کی گئی گائیڈ لائن کے مطابق تیوہاروں کو منائیں۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے نظم و نسق کا مسلہ کھڑا ہو۔

دیکھیں ویڈیو
واضح ہو کہ پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد کی قیادت میں پولیس نے ناکہ چوراہے سے، دھنوکھر گھنٹا گھر پیر بٹاون راج کمل چھایا چوراہے ہوتے ہوئے کوتوالی تک فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے پولیس سپریٹینڈنٹ نے کہا کہ محرم اور دیگر تیوہاروں کو لیکر پولیس محکمہ مکمل طور سے مستعد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام تیوہار کووڈ19 کے لئے جاری کی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہی منائیں۔

مزید پڑھیں: میرٹھ: آٹھ محرم کی مناسبت سے امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی عوامی جگہوں پر اجتماعی تقریبات کی اجازت نہیں ہے، اس لئے لوگ گھروں میں رہ کر تیوہاروں کو منائیں۔ کسی بھی قسم کے ساؤنڈ یا ڈی جے بجانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات کو ٹھینس پہونچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details