اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: افیم کے کاشتکار مسائل سے دو چار - افیم کی کاشت کا لائسنس

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں افیم کے کاشتکاروں کو لائسنس جاری کیا جا رہا ہے لیکن بہت سارے کسان اس کی اہلیت کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

Barabanki
Barabanki

By

Published : Nov 10, 2020, 11:15 AM IST

Updated : Nov 11, 2020, 12:41 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں افیم کی کاشت کا لائسنس انہیں کسانوں کو حاصل ہوگا جو پہلے افیم کی کاشت کر چکے ہیں۔ اس کے لئے مختلف اہلیت طئے کی گئی ہیں۔ ان تمام اہلیت کو پر کرنے والے کسان ہی 5 ایکڑ تک کا لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

بارہ بنکی کے افیم دفتر پہونچ رہے تمام افیم کاشتکار مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، افیم کاشتکاروں کا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے خراب موسم کی وجہ سے افیم کی کاشت کو مکمل نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے نقصان کی کوئی بھرپائی نہیں ہو سکی ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ لائسنس جاری کرنے کے قوانین بھی ان کے لئے بھاری پڑ رہے ہیں۔

دراصل افیم کی کاشت کے لئے انہیں کسانوں کو لائسنس جاری کیا جاتا ہے، جو گزشتہ برس افیم پیداوار کا مقررہ ٹارگیٹ پورا کر چکے ہوں لیکن بارہ بنکی میں گزشتہ دو برسوں سے خراب موسم کی وجہ سے افیم کی کاشت مکمل طور سے برباد ہو ئی ہے، جس سے متعدد کسان لائسنس سے محروم ہو گئے ہیں۔

بارہ بنکی : افیم کے کاشتکار مسائل سے دو چار


افیم کاشتکاروں کا مسلہ یہ بھی ہے کہ انہیں صرف 5 ایکڑ کا ہی لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔ افیم کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اتنے میں محنت تو بہت ہوتی ہے لیکن ان کی لاگت اس سے نہیں نکل پاتی، وہ چاہتے ہیں کہ افیم کاشتکاروں کو زیادہ رقبے کا لائسنس جاری کیا جائے۔

Last Updated : Nov 11, 2020, 12:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details