اردو

urdu

ETV Bharat / city

Barabanki Mosque Demolition: توہین عدالت کی عرضی پر سماعت آج

رام سنیہی گھاٹ تحصیل کی خواجہ غریب نواز مسجد کو گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو مسمار کر دیا گیا تھا۔

high court
ہائی کورٹ

By

Published : Jun 6, 2021, 11:00 PM IST

Updated : Jun 7, 2021, 7:01 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو مندہم کیے جانے کے معاملے میں اس وقت کے ایس ڈی ایم اور دیگر زمہ داران کے خلاف دائیر کیے گئے توہین عدالت کے معاملے میں سماعت دوشنبے کو ہوگی. الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں یہ اپیل دو جون کو دائر کی گئی تھی۔ یہ عرضی سماجی کارکن سید فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں دائر کی گئی اس عرضی کی سماعت کورٹ نمبر 27 میں ہوگی۔ توہین عدالت کا یہ مقدمہ جسٹس عبدالمعین سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی مسجد انہدامی معاملہ: آئی اے ایس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ


واضح ہو کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل کی خواجہ غریب نواز مسجد کو گزشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو مسمار کر دیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اس وقت کے ایس ڈی ایم دیویانشو پٹیل اور دیگر افسران نے یہ کارروائی ایک طرفہ طور پر کی تھی۔ جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے کووڈ-19 کے باعثِ واضح طور پر یہ حکم جاری کر رکھا تھا کہ 31 مئی تک کسی بھی قسم کے قبضے اور مسمار کاروائی نہ کی جائے اسی بنیاد پر یہ اپیل دائیر کی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 7, 2021, 7:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details