مرکزی حکومت کی جانب سے چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے وزیراعظم مائیکرو فوڈ صنعت فروغ اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) کی شروعات کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پہلے سے چل رہی چھوٹی صنعتوں سے جڑے تاجروں کی مدد کی جائے گی اور نئی صنعت کے قیام کے لیے آسان قرض دیا جائے گا۔ اس میں سبسڈی بھی شامل ہوگی۔
بارہ بنکی میں اس اسکیم کے تحت 147 پروجیکٹ قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
بارہ بنکی میں منگل کو پی ایم ایف ایم ای اسکیم کو سمجھانے کے لئے محکمہ باغبانی کی جانب سے ایک میٹنگ کاانعقاد کیاگیا۔ اس میٹنگ میں چھوٹی صنعت سے وابستہ ملازمین کے درمیان مذکورہ اسکیم کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ میٹنگ میں ضلع باغبانی کے افسر مہیش شریواستو نے بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد چھوٹی صنعت کو فروغ دینا ہے۔