دو روزہ اس کھیل مقابلہ کا افتتاح ایس ڈی ایم نواب گنج ابھے کمار پانڈے نے کیا۔ اس مقابلہ کو لیکر طلبہ اور ڈگری کالج کے ٹیچرس میں خاصہ جوش نظر آیا۔
بارہ بنکی کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں جے این ایم پی جی ڈگری کالج کے طلبہ نے سب سے پہلے مارچ کیا۔ مارچ کی سلامی مہمان خصوصی ایس ڈی ایم نواب گنج ابھے کمار پانڈے نے کی۔ اس کے بعد ایس ڈی ایم نے مشعل روشن کی۔ بعد میں طلبہ کو کھیل مقابلہ بہترین مظاہرہ کے لیے حلف دلائی گئی۔