اردو

urdu

ETV Bharat / city

بچہ چوری کی افواہوں سے بچیں - ڈائریکٹر جنرل پولیس او پی سنگھ بھی لوگوں سے اس معاملے پر خاص اپیل کر چکے ہیں

بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچہ چوروں کی افواہوں پھیلانے سے بچیں۔ انہوں نے آگاہ بھی کیا کہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ان کے اوپر قانونی کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

بچہ چوری کی افواہوں سے بچیں

By

Published : Sep 1, 2019, 3:27 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:54 AM IST

بارہ بنکی سمیت پوری ریاست میں ان دنوں بچہ چور گروہ کی افواہیں عام ہیں۔ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے میسیج اور ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔

اس کی وجہ سے خوف کا ماحول بھی ہے، ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس او پی سنگھ بھی لوگوں سے اس معاملے پر خاص اپیل کر چکے ہیں۔ تاہم بارہ بنکی میں ابھی اس قسم کی کوئی واردات پیش نہیں آئی ہے۔

بچہ چوری کی افواہوں سے بچیں

لیکن ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی افواہ نہ پھیلائیں، انہوں نے لوگوں کو آگاہ بھی کیا ہے کہ افواہ پھیلانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر فعال رہنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی میسیج کو آگےبھیجنے سے قبل اس کی تصدیق کر لیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details